گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی امنگوں کی اصل ترجمان ہے

سکھو(محمدفرقان قریشی) پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی امنگوں کی اصل ترجمان ہے، اقتدار میں آکر علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گئے، ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 راجہ پرویزاشرف نے گزشتہ روز یونین کونسل سکھو کے دورہ کے موقع پر موہڑہ چوہدریاں میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو سوائے پسماندگی کے کچھ نہ دیا، عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں علاقہ میں بیشمار ترقیاتی کام ہوئے جن کو عوام آج بھی یاد کرتی ہے، راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ گوجرخان کے ہر دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،انشاء4 اللہ عوام کی ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گئے، یوسی سکھو کے دورہ کے موقع پر راجہ پرویز اشرف نے نعاحی گاوں موہڑہ چوہدریاں میں قاری کامران اختر صدیقی کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی، کارنر میٹنگ میں قاری کامران اختر صدیقی، راجہ زاہد آف کرنالی، چوہدری ابرار آفر ڈھوک مولا بخش نے ن لیگ سے طویل ترین یارانہ ختم کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: