گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی


دولتالہ(نامہ نگار) چیئر مین تحر یک فکر اسلام وسرپرست اعلی آستانہ الیہ بھنگا لی شریف پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ نانہاد عالمی ٹھیکیداروں کو نظر نہیں آتا ،جس طرح کشمیری عوام کی آزادی کو سلب کرکے ان پر ظلم و ستم کئے جارہے ہیں انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے ،پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر طرح کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ،اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کی قرارداد پر عمل درآمد کرائے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحر یک فکر اسلام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد آفتاب راجہ،کوارڈی نیٹرحماد انور،سماجی رہنما چوہدری ظہیرکے علاوہ تحر یک فکر اسلام کے کارکنوں نے شرکت کی ،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیر سے بھارتی تسلط کا خاتمہ ہی اس علاقے میں مستقل اامن کے قیام کا باعث بن سکتا ہے جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا برصغیر میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: