گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

پرچم پارک دولتالہ انتظامی عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار

دولتالہ(نامہ نگار)پرچم پارک دولتالہ انتظامی عدم توجہ کے باعث اپنی خوبصورتی گم کر بیٹھا ،قیمتی پودے،بچوں کے جھولے ،لوہے کی تنصیبات،آرائشی اشیاء ٹوٹ پھوٹ گئیں ،راہداری کی ٹائیل اکھڑ گئیں،بچے پارک میں کرکٹ اور والی بال کھیلتے ہیں جبکہ دن کے اوقات میں گائے ،بھینس اور بھیڑ بکریاں اسے چارہ گاہ کے طور پر استعمال کرتی ہیں،پارک ٹھیکے پر دیا جائے یا یونین کونسل کے سپرد کردیا جائے ،شہریوں کا ڈی سی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دولتالہ کا واحد پارک لاوارث ہونے کے بعد مختصر عرصے میں ہی تباہ وبرباد ہو گیا ، پارک محکمہ تعلیم کی ملکیت ہے مگر محکمہ تعلیم کے پاس اس کی دیکھ بھال کیلئے کوئی انتظام اور ملازم دستیاب نہیں لہذا پارک کی دیکھ بھال کیلئے چوکیدار،مالی یا کسی بھی قسم کا انتظام نہیں اسے بچوں کے رحم وکرم پر ہی چھوڑ دیا گیا ہے جو اس کی تباہی کی اصل وجہ ہے ،انجمن شہریاں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پرچم پارک دولتالہ کا انتظام یونین کونسل کے سپرد کیا جائے یا پھر اسے ٹھیکے پر دیدیا جائے ،محکمہ تعلیم پارک کی دیکھ بھال اور مرمت نہیں کرا سکتا لہذا اس پارک کی ملکیت کو منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا کر علاقے کی اس واحد تفریح گاہ کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ،انجمن شہریاں نے ڈی سی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیکر غربی گوجرخان کی اس واحد تفریح گاہ کو محفوظ اور بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: