گرما گرم خبریں

اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی
راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا
گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی
سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام
ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ
مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں
گوجرخان : پولیس کی بروقت کاروائی، جواری گرفتار ، پولیس نے بھاری رقم قبضے میں لے لی
جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،ریاض محمود مغل

پرچی جوا،ٹمبر مافیااور فحاشی کے اڈووں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے،اسرار عباسی

c-p-o-300x214کہوٹہ(نامہ نگار)منشیات فروش معاشرے کیلئے زہر ناسور ہیں ،منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،پرچی جوا،ٹمبر مافیااور فحاشی کے اڈووں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے،تھانہ کہوٹہ میں نفری کی کمی جلد پوری کر دی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسراسرار عباسی نے دفترڈی ایس پی کہوٹہ میں معززین علاقہ ،انجمن تاجران کے عہدیداران ،وکلاء اور صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ منشیات معاشرے کیلئے زہر ناسور ہے اور نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے ،ہم سب کو مل کر آئندہ آنے والی نسلوں کو اس منشیات سے بچانا ہو گا ،انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کو حکم دیا کہ فوری طور پرپرچی جواء،منشیات فروشوں ،ٹمبر مافیا اور فحاشی کے اڈووں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے،
شیخ خلیل الرحمن پوٹھوار لنک ڈاٹ کوم تھانہ کہوٹہ میں نفری کی کمی کے حوالے سے سی پی او کو آگاہ کیا جس پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ نفری کی کمی کے مسائل سے دوچار ہیں ،انہوں نے کہوٹہ میں40مزید جوان بھیجنے کے احکامات صادر کئے، اس موقع پر سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے کہا کہ آئندہ ہر ماہ کہوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام پولیس افسران موجود ہوا کریں گے اور موقع پر ہی عوام کے مسائل کے حل کئے جائیں گے۔سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عامر خان کو ہدایت کی کہ آئندہ صحافیوں کو ساتھ رکھ کر ریڈ کیاجائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری پولیس کے ساتھ تعاون کریں تو معاشرے میں بہت سے جرائم پر قابوپایاجا سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: