گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

پولیس اور میڈیا کاچولی دامن کا ساتھ ہے، ایس ایچ اور ملک ساجد


مندرہ ( نامہ نگار )پولیس اور میڈیا کاچولی دامن کا ساتھ ہے صحافی نشان دہی کریں کاروائی میں کروں گا،تھانے کے دروازے ہر سائل کے لیے کھلے ہیں،کسی آفیسر یا پولیس ملازم کو سائل سے بد تمیزی نا قابل قبول ہو گی،میری اولین ترجیح علاقے سے منشیات فروشی اورجوئے کے اڈوں کا خاتمہ کرنا ہے موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے میڈیا کا ریاستی تعلقات میں بہتری، رائے عامہ ہموار اور ذہین سازی میں کردار اہم ہے ۔ اگر ذرائع ابلا غ اپنا کام موثر کردار ذمہ داری کے ساتھ ادا کر ئے تو نہ صر ف حکومتیں نا پسندیدہ فیصلے تبدیل کر نے پر مجبور ہو جا تی ہیں بلکہ اس سے جہالت، غربت ، انتہا پسندی اور کرپشن کے خاتمہ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔موجودہ دور میں دہشت گردی اہم مسلہ ہے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے محب وطن شہری بنانے کے لیے ہمیں علاقے کی عوام سے دوستانہ تعلق رکھنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ اور ملک ساجد نے پولیس اسٹیشن مندرہ میں اپنی نئی تعیناتی کے بعد ” نمائندہ امت “سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: