گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

پویس تھانہ ڈھڈیال ایس ایچ او نذر حسین اورتفتیشی امین خان چوروں کیلئے رکھوالے کا کردار ادا کرنے لگے


ڈھڈیال (نامہ نگار)پویس تھانہ ڈھڈیال ایس ایچ او نذر حسین اورتفتیشی امین خان چوروں کیلئے رکھوالے کا کردار ادا کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق چوک ڈھڈیال اور مین بازار میں ہونے والی مختلف چوری کی واداتوں میں ملوث دو لڑکوں کو گرفتار کیا گیا مگر کسی دباؤ کے پیش نظر بغیر کوئی برآمدی کروائے انہیں حوالات بھیجوادیا گیاحالانکہ ان چوروں کے مطابق ان کے گینگ میں مزید تین لڑکے بھی شامل تھے مگر پولیس انہیں بھی گرفتار کرنے سے گریزاں ہے جو کسی دباؤ کا نتیجہ ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے کوئی برآمدگی نہ کرائی جاسکی حالانکہ چوک سے چوری ہونے والے موبائل کا ای ایم ای نمبربھی ایس ایچ او کے حوالے کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ ملزم کے پاس موجود ہے ۔ اسے بھی برآمد نہیں کیا گیا۔ تاجران نے ڈی پی او چکوال ذوالفقار احمد سے اپیل کی ہے کہ تھانہ ڈھڈیال کے ایس ایچ اور اور تفتیشی سے مذکورہ تمام وارداتوں کی انکوائر کی جائے اور دیگر تینوں ملزمان کو گرفتار کرنے سے کیوں گریزاں ہے ورنہ تاجران نے شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: