گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

پو لیس شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کر نے میں نا کام ہو چکی ہے

گوجرخان (نامہ نگار) سی پی او راولپنڈی احسن عباس نے گو جر خان میں حالیہ دنوں میں ہو نے والی وارداتوں کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے انہوں نے بھڈانہ پل پر ہونے والی ڈکیتی کی منظم واردات کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں ڈاکوؤں نے گاڑیوں اور مو ٹر سائیکلوں کی لائینیں بنوا کر لو گوں کو لو ٹا۔ ادر تا جر راہنماؤں نے بھی پو لیس کی رو ایتی سستی کی شدید مذمت کی ہے مر کزی انجمن تا جران کے سر پرست اعلی حاجی شیخ الطاف حسین نے کہا ہے کہ مقامی پو لیس شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کر نے میں نا کام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ تاجروں کو سر عام لو ٹا جا رہا ہے اس دوران شہر کا ایک تا جر قتل ہو گیا مگر پولیس تا جروں کو لالی پاپ دے رہی ہے اور آج تک ملزمان گرفتار نہیں ہو ئے انہوں نے کہا کہ بھڈانہ کس میں کئی تا جروں کا بھی نشانہ بنا یا گیا بھڈانہ کس قاضیاں پو لیس چوکی اور تھانہ گو جر خان کے درمیان واقع ہے ہم پو چھتے ہیں کہ گشت کا نظام کہاں گہا ۔ مو جو دہ اے ایس پی اور ایس ایچ اوکے آ نے سے قبل تمام افسران رات بھر علاقوں کا گشت کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ اس مقام پر گذشتہ8سالوں سے ایسی واردات نہیں ہو ئی انہوں نے سی پی او سے مطا لبہ کیا کہ وہ ریکارڈ طلب کریں کہ اس رات گشت پر کون کون تھا اور مقامی افسران کہاں تھے ۔کیونکہ اب تا جر ایسی صورتحال میں مزید زیا دہ دیر کا رو بار نہیں کر سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: