گرما گرم خبریں

دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی

پہلے سے بنی یونین کونسلوں کو ختم کر کے نا انصافی کی گئی ‘سردار محمد مسعود

electionکہوٹہ(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی کہوٹہ کے رہنما نے الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کی بندر بانٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت یونین کونسل کھلول کو یونین کونسل بیو ر میں ملادیا گیا جو کہ عوام علاقہ کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ سردار محمد مسعود نے کہا کہ علاقہ بھر میں اس کا شدید رد عمل پایا جاتا ہے۔بجائے یونین کونسلوں میں اضافہ کے پہلے سے بنی یونین کونسلوں کو ختم کر کے نا انصافی کی گئی ہے۔انہوں نے اس کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ اس کے علاوہ بھی دیگر تمام وارڈز اور یونین کونسلوں میں ووٹروں کے تناسب سے حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔کسی وارڈ میں چھ سو ووٹ اور کسی میں تین ہزار سے زائد ہیں۔انہوں نے موجودہ کی گئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر یونین کونسل کھلول کی الگ حیثیت کو بحال کیا جائے بصورت دیگر عوام علاقہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملی بھگت سے حلقہ بندیاں نہ بنائیں جائیں بلکہ تما م سیاسی جماعتوں اور عوام علاقہ کو اعتماد میں لے کر اور مشاورت کر کے حلقہ بندیاں کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: