گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

پیپلز پارٹی الیکشن میں بھاری کامیابی حاصل کرے گی، را جہ جا وید اشرف 


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے سر پرست اعلی را جہ جا وید اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کی وزارت اعلی کے سلسلہ میں جس بد عملی کا ثبوت دیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ حکومت کر نے کے کتنے اہل ہیں ان خیا لات کا اظہا رانہوں نے گو جر خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اپو زیشن لیڈر نے با قاعدہ عمران خان کی منظوری اور اعلی حکام کی طرف سے اس فیصلے کی تائید کے بعد وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملا قات کی اور وزیر اعلی کا نام پیش کیا جس پر اتفاق رائے ہو گیا مگر ابھی سمری کی سیاہی بھی خشک نہ ہو ئی تھی کہ پی ٹی آئی نے پینترا بدلا اور نام واپس لینے کا اعلان کر دیا جو انکی نا اہلی کی انتہا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کا جو بے ڈھنگا جواز تلاش کیا ہے وہ سر سر جھوٹ ہے نا مزد وزیر اعلی کی کہیں سے کو ئی مخالفت نہیں ہو ئی اور نہ ہی ان پر تنقید ہو ئی ہے جا وید اشرف نے کہا کہ یہ واقعہ انکے حکومت چلانے کی اہلیت جا ننے کے لیے کا فی ہے انہوں نے کہا کہ یہ انگلی پکڑ کر چلنے والی پا رٹی ہے عمران خان سمیت ان میں میرٹ پر کام کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے انکو حکومت ملنا پاکستان کی بڑی بد قسمتی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بہترین جمہو ری پا رٹی ہے جس نے حکومتی ایوانوں میں اور اپوزیشن کی حیثیت سے انتہائی ذمہ دارانہ فرائض سر انجام دئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: