گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

پیپلز پارٹی الیکشن2018میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی،راجہ نذیر احمد

دولتالہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن2018میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی اورNA 58سے امیدوار سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھاری مارجن سے منتخب ہوں گے ،حلقہ کے پارٹی ورکرز،عہدیداران اور عوام راجہ پرویز اشرف کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ،ان کی کامیابی کیلئے دن رات محنت بھی کریں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے دور حکومت میں تحصیل گوجرخان کیلئے47ارب روپے کی خطیر رقم سے پسماندگی کو خوشحالی میں بدل کر رکھ دیا اور حق نمائندگی ادا کیا ہے ،مندرہ چکوال روڈ ہو یا سوہاوہ چکوال روڈ ،تحصیل بھر کو بجلی گیس کی فراہمی ہو یا یونین کونسل لیول پر کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز اور لا تعداد چھوٹے بڑے ترقیاتی کام ان کا تاریخی اور مثالی کارنامہ ہے اور آج تحصیل گوجرخان کے باسیوں پر بھی یہ فرض ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیساتھ کھڑے ہوں اور انہیں کامیاب کروائیں ،ان کا موازنہ آج کل کے نام نہاد سیاستدانوں کیساتھ نہ کیا جائے ،پارٹی ورکرز ان کے دست و بازوں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: