گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

پیپلز پارٹی ایک بڑی عوامی قوت بن کرسامنے آئے گی،پروفیسر تنویراشرف قریشی


مند رہ ( سید ساجد نقوی )۱لیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی عوامی قوت بن کرسامنے آئے گی .سابق وزیر۱عظم پاکستان راجہ پرویز اشرف حلقہ این اے58کے عو۱م کے فیورٹ امیدوار ہیں جن کی کامیابی کے لیے اہلیان گوجرخان سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے.صوبائی امیدواران راجہ خرم پرویزاشرف اور چوہدری سرفراز بھی نمایاں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی یو سی نور دولال کے رہنما پروفیسر تنویراشرف قریشی اور یاور قریشی نے ۱پنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے اقتد۱ر کے چند ماہ اور مسلم لیگی نمائندوں کے اقتدارکے طویل عرصے کااگر موازنہ کیا جائے تو راجہ پرویز اشرف کے چند ماہ ان پر بھاری ہوں ہیں جس میں انہوں نے بڑے بڑے میگا پراجیکٹ دے کر اہلیان گوجرخان سے ۱پنی نمائندگی کا حق ادا کیا.اب حلقہ این اے58کے غیور عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی سابقہ غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے اس بار راجہ پرویزاشرف کو ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر کے ثابت کریں کہ ا۱ن کے دلوں میں راجہ پرویزاشرف کی محبت آج بھی موجزن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: