گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، راجہ ضمیرحسین منہاس


سکھو(محمدفرقان قریشی) پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، چئیرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز کی پی پی میں شمولیت سے ن لیگ کے سر چکرا گئے، ان خیالات کا اظہار سابق وائس چئیرمین ضلع راولپنڈی راجہ ضمیرحسین منہاس نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان میں ایک بڑی طاقت بن کر سامنے آ رہی ہے، اہم سیاسی دھڑوں کی پی پی میں شمولیت راجہ پرویز اشرف پر اعتماد کا اظہار ہے، راجہ ضمیرمنہاس نے کہا کہ چئیرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز کی پی پی پی میں شمولیت سے مسپم لیگ ن کے سر چکرا گئے ہیں،اہم سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونا عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بہت جلد اور بھی بہت سے معروف سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہونے جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کے دور میں شروع کیے گئے منصوبوں پر نااہل لیگ اپنے نام کی تختیاں لگا کر سستی شہرت حاصل کر رہی ہے، آئندہ الیکشن 2018 میں پیپلزپارٹی عوام کی ووٹوں کی طاقت سے تمام سیاسی پارٹیوں کو شکست دے گی اور گوجرخان سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرئے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: