گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

پی ٹی آئی اور ن لیگمیں اندرونی اختلافات،پی پی پی کی آس

گو جر خان (نامہ نگار)دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے گو جر خان کے دو صوبائی حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے اس سلسلے میں دلچسپ وعجیب فیصلہ کیا ہے حلقہ PP8کے لیے پی ٹی آئی میں دو امیدواروں کے مابین ٹکٹ کے لیے مقابلہ ہے جن میں مرزا نعیم اور چو ہدری جا وید کو ثر شامل ہیں آخر الذکر کو گذشہ انتخا بات میں بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا تھا اور انہیں شکست ہو ئی تھی جبکہ گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA58کے لیے پی ٹی آئی چو ہدری محمد عظیم کو ٹکٹ جا ری کر چکی ہے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے افتخار وارثی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اس بار الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں قومی اسمبلی کے امیدوار را جہ جا وید اخلاص کی خواہش ہے کہ چو ہدری محمد ریاض حلقہ PP8سے صو بائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں جبکہ اس حلقہ سے راجہ علی اصغر بھی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار ہیں جنہوں نے کا فی عرصہ سے انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے بر طانیہ میں مقیم چو ہدری اشتیاق بھی ٹکٹ حاصل کر نے کے خو اہاں ہیں۔ادھر حلقہ PP9میں ن لیگ کے گذشتہ انتخا بات میں منتخب ہو نے والے ایم پی اے شو کت بھٹی ایک عدالتی فیصلہ کے نتیجہ میں نا اہل ہو چکے ہیں اور انہوں نے ایک بڑے اجتماع میں اس حلقہ سے اپنی اہلیہ کو الیکشن لڑانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس حلقہ سے ن لیگ تحصیل کے صدر را جہ حمید بھی مضبوط امیدوار ہیں اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدواروں میں چو ہدری ساجد مضبوط امیدوار ہیں انکے ساتھ ہا رون کیانی بھی مقابلے میں شامل ہیں۔پیپلز پارٹی ٹکٹوں کے معاملے میں خود کفیل ہے کیونکہ انکے فیصلے NA58سے ٹکٹ لڑنے والے را جہ پر ویز اشرف نے کر نے ہیں جنہیں گذشتہ انتخا بات میں جا وید اخلاص کے مقابلے میں 50ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔انہوں نے PP9سے اپنے بیٹے خرم پرویز کو الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا تھا اور سالوں سے مہم بھی چلا ئے ہو ئے تھے کہ اچانک گذشتہ ہفتے پی پی پی نے اس حلقہ سے چو ہدری سر فراز کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا جو گو جر خان کی سیاست میں با لکل انجان تھے اور جنکا نام پہلی بار سنا گیا دوسری طرف پر ویز اشرف اپنے بیٹے خرم پرویز کو حلقہPP9 میں لے آئے جہاں پہلے انکی کوئی انتخا بی مہم نہیں ہے پی پی پی کے اس غیر متوقع فیصلے پر سیاسی لوگ ابھی تک حیرت کا شکار ہیں کیونکہ وہ پی پی پی کی طرف سے کسی بڑے دھماکے کی آ س لگا ئے ہو ئے تھے دیکھنا ہے کہ ٹکٹ ہو لڈروں کے نا موں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ کس طرح پارٹی کے اندرونی اختلافات و معا ملات سے نبرد آ زما ہو تی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: