گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

چئیرمین بلدیہ ن لیگ کی انتخا بی مہم چلا رہے ہیں ، ثاقب بیگ


گو جر خان(نامہ نگار)بلدیہ گو جر خان کے سٹی کو نسلرز ثاقب بیگ،مرزا بشیر اور شہزادہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ چئیرمین بلدیہ ن لیگ کی انتخا بی مہم چلا رہے ہیں اور بلدیہ کے وسائل ن لیگ کے حق میں استعمال ہو رہے ہیں۔مقای صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ میں کر پشن عروج پر ہے اور کرپشن سے حاصل ہو نے والا پیسہ ن لیگ کی انتخابی مہم پر خرچ ہو رہا ہے انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کی واضح ہدا یات کے بر عکس شاہد صراف ن لیگ کے امیدوار جا وید اخلاص کی کا رنر میٹنگز میں شر کت کر رہے ہیں اور انکے مو ٹر سائیکل چلا کر اندورن شہر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اسکے علاوہ چند یوم قبل انہوں نے ایک کا رنر میٹنگ میں لو گو ں کے مطا لبات پر گلیاں بنا نے کا مطا لبہ بھی منظور کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی کا روائی کے لیے وکلا سے مشاورت کر رہے ہیں ان تینوں کو نسلروں نے مطا لبہ کیا کہ چئیرمین بلدیہ اور انکے حواریوں کو ن لیگ کی انتخابی مہم چلا نے سے رو کا جا ئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: