گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

چار مرغی فروشوں کو مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا

KALLAR SYEDANکلر سید اں (پر و یز و کی سے)کلر سیداں میں محکمہ لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلمپنٹ نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لیتے ہوئے چار مرغی فروشوں کو مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ دیگر کو وارننگ دیتے ہوئے صفائی معاملات کو درست کرنے کی ہدایت جاری کر دی بصورت دیگر سخت کارروائی کا عندیہ دے دے۔ سول ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں کی لیڈی ڈاکٹر حاجرہ قادر نے اپنے عملے کے ہمراہ چوآ خالصہ کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے متعدد مرغی شاپس پر صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے پر چار مرغی فروشوں کو جرمانے عائد کر دہئے۔ویٹرنری لیڈی ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مرغی شاپ پر مردہ مرغیاں پڑی ہوئی تھیں ۔بعض دکانوں پر خون آلود چھڑیاں جبکہ مرغیاں ذبحہ کرنے والوں کے ہاتھ بھی خون آلود تھے ۔دکانوں پرمکھیاں بھنبھنا رہی تھیں اور ہر طرف تعفن اور بدبو پھیلی ہوئی تھی۔دریں اثناء ویٹرنری ڈاکٹر کی چوآ خالصہ میں آمد کی اطلاع ملتے ہی بعض چوآ خالصہ کے مرغی فروش اپنی دکانیں بند کر کے کھسک گئے اور کارروائی کیلئے جب سرصوبہ شاہ پہنچے تو وہاں کے تمام مرغی فروش اپنی دکانیں بند کر کے جا چکے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: