گرما گرم خبریں

شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی

چار مسلح ڈاکو گھر سے تین لاکھ کے قریب ریال اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے 


گو جر خان(نامہ نگار)شہری حدود میں ڈکیتی کی واردات میں چار مسلح ڈاکو فریضہ حج کی ادائیگی سے آئے ہو ئے شخص کے گھر سے تین لاکھ کے قریب ریال اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ۔محمد رفیق بٹ کا جی ٹی روڈ سے منسلکہ گلی میں تیسرا گھر ہے جو کل ہی حج کر کے واپس آئے ہیں دن 11بجے کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو روڈ پر مو ٹر سائیکل کھڑے کر کے گلی میں انکے گھر داخل ہو ئے جن میں سے ایک نے ہلمٹ پہن رکھا تھا۔ جب وہ گھر داخل ہو ئے تو بڑی تعداد میں مہمان بھی صحن میں مو جود تھے۔ڈاکوؤں نے خاتون خانہ سے طلائی زیورات اتروا لیے اور رفیق بٹ سے سعودی ریال اور پاکستانی کر نسی لے کر اطمینان سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی یہ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شہری حدود میں دو مو ٹر سائیکل پر چار ڈاکو متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: