گرما گرم خبریں

شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان

چند حقیقتیں اہل تحصیل گوجر خان کی نظر 

راجہ احسان الحق
آج تحصیل گوجر خان کے کونے کونے میں نظر دوڑائی جائے تو محسوس ہو جاتا ہے کہ سابق دور حکومت میں راجہ پرویز اشرف نے بطور وفاقی وزیر اور پھر بطور وزیر اعظم کس قدر مہنگے ترین منصوبوں کو تحصیل گوجر خان کی عوام کیلئے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ سوئی گیس جیسے مہنگے ترین منصوبات کی تکمیل، ہزاروں نوجوانوں کو بلا امتیاز و بلا تفریق ملازمت کی فراہمی، کروڑوں روپے کے بجلی کے منصوبوں کی تکمیل۔ بے شمار لوگوں کی مختلف محکموں میں کئی کئی سالوں سے معطلی کے بعد با عزت بحالی ۔ ان تمام منصوبوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل گوجر خان کے ہر بچے بوڑھے کو دعوت دیتا ہوں وہ موجودہ دور حکومت اور راجہ پرویز اشرف کے دور حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے یہ ثابت کر دے کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے راجہ پرویز اشرف کے منصوبوں کی تکمیل کی نسبت ان چار سالوں میں آدھے منصوبے بھی مکمل کروائے ہوں تو تحصیل گوجر خان کے کسی چوک چوراہے میں اپنی اخلاقی شکست ماننے کیلئے تیار ہوں۔ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر منتخب ہونے والے نمائندوں کی اس سے بڑھ کر نا اہلی کیا ہو گی کہ وہ گوجر خان شہر میں لڑکیوں کے کالج میں اساتذہ کی کمی کو پورا نہ کروا سکے جس کی وجہ سے سینکڑوں والدین اپنی بچیوں کو تعلیم دلوانے سے قاصر ہیں۔ جو نا اہل نمائندے اپنے علاقے کے سکولوں میں وہاں کے مقامی لوگوں کو بھرتی نہ کروا سکے ان کے حوالے سے کسی بھی میگا پروجیکٹس کی تکمیل تو دور کی بات تصور کرنا بھی ممکن نہیں ہو سکتا۔ تحصیل گوجر خان کی عوام نے ان چار سالوں میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی کارکردگی کو بھی دیکھ لیا ہے اور ان کی نا اہل پالیسیوں ، عوام کو مسلسل نظر انداز کرنے اور پوری تحصیل گوجر خان کے مسائل کہ حل نہ کروانے پر آج عوام کو راجہ پرویز اشرف کے دور کی یاد ستا رہی ہے اور عام بڑی بے تابی سے 2018کے الیکشن کا انتظار کر رہی ہے تا کہ وہ ووٹ کی پرچی سے موجودہ MNA کو عبرتناک شکست دے کر اور راجہ پرویز اشرف کو فتح سے ہمکنار کر کے یہ ثابت کریں کہ 2013کے الیکشن میں انہوں نے راجہ جاوید اخلاص کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بہت بڑی غلطی کی تھی۔ 2018کا الیکشن تحصیل گوجر خان کے ہر زندہ ضمیر انسان کا کھلم کھلا امتحان ہو گا کیونکہ اس الیکشن نے یہ ثابت کرنا ہے کہ واقع ہی تحصیل گوجر خان کی عوام با شعور اور اچھے اور برے میں تمیز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اہل تحصیل گوجر خان 2018میں ہم نے راجہ پرویز اشرف کو کامیاب کروا کر جو نا اہل شخص کے MNAمنتخب ہونے سے ترقیاتی اخراجات میں فل سٹاپ لگ گیا ہے اس کو ختم کرنا ہے۔ یاد رکھیے تحصیل گوجر خان کی تعمیر و ترقی کیلئے راجہ پرویز اشرف کا MNAمنتخب ہونا بہت ضروری ہے اگر واقعی آپ چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقے ترقی کریں نوجوانوں کو روزگار ملے ، سوئی گیس جیسا مہنگا منصوبہ دوسرے علاقوں تک بھی پہنچے تو پھر 2018کے الیکشن میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ اگر آپ پسیماندگی، بے روزگاری ، تھانہ کچہری کی سیاست اور مسائل میں دھنسے رہنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو نا اہل MNA مبارک۔ آج تحصیل گوجر خان کے ہزاروں لوگوں کی دعاؤں کا ہی صلہ ہے خدا وند قدوس نے راجہ پرویز اشرف کو نیب کے تمام کیسز سے باعزت سرخرو کر دیا ہے۔ اب صرف ان پر ایک کیس ہے وہ بھی تحصیل گوجر خان کے 437نوجوانوں کو روزگار دلوانے کے حوالے سے اللہ رب ذوالجلال سے امید ہے انشا ء اللہ راجہ پرویز اشرف اس کیس سے بھی باعزت بری ہو کر 2018کے الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
یہ پھر ہم سے کس نے لہو کا اخراج مانگا ہے
ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کر کے
راجہ احسان الحق (قاضیاں) گوجر خان 0300-5261181

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: