گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

چوہدری خورشید بیگ کی چوہدری حیدر سلطان کی درپردہ حمایت کی اطلاعات

ڈھڈیال(نامہ نگار)وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ کی چوہدری حیدر سلطان کی درپردہ حمایت کی اطلاعات، عید الفطر کی چھٹیوں کے اختتام کے بعد سیاسی پارٹیوں کی اپنے امیدواروں کیلئے رابطہ مہم کے آغاز کے ساتھ ہی ان افواہوں نے گردش کرنا شروع کردیا ہے کہ سردار گروپ کے سرکردہ رہنما او روائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواربرائے پی پی 21چوہدری حیدر سلطان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور وہ اپنی انتخابات میں درپردہ چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کریں گے۔ ان افواہوں کے بارے میں جب سردار گروپ ڈھڈیال کے تھینک ٹینک کے ایک سرکردہ رکن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسی افواہیں ہمارے نوٹس میں بھی آئی ہیں اور جلدہی اس سلسلہ میں ایک باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: