گرما گرم خبریں

شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان

چوہدری محمد ریاض کو حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے لا ہورطلب 


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی قیادت نے لیگی راہنما، سابق ایم این اے اور سابق وزیر چوہدری محمد ریاض کو حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے لا ہورطلب کر لیا ہے ۔چو ہدری محمد ریاض گو جر خان سے سات مر تبہ ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں، پی پی پی کے دور میں انہوں نے ایک بار راجہ نا در پر ویز کو ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب کرا یا ، جو سیٹ انہوں نے خود قیادت کے کہنے پر چھوڑی تھی۔چو ہدری ریاض دو بار صوبائی کا بینہ میں بھی شامل رہے ۔ انکا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہو تا ہے ۔ لا ہور روانگی سے قبل چو ہدری محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ این اے 120کی انتخابی مہم میں ہی دنیا کو اندازہ ہو گیا ہے کہ پلڑا کس کا بھاری ہے۔ پی ٹی آئی اور پی پی پی تو کہیں نظر ہی نہیں آرہی ہیں اور اسکا واضح اظہار لا ہو ریوں نے عمران خان کے لا ہور کے جلسہ میں عدم شر کت کر کے کر دیا ہے ۔ اب اگر کسی کو دن کی روشنی میں بھی یہ حقائق نظر نہ آئیں تو اسے سیاسی اندھا ہی کہا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے جس احسن انداز میں برد باری،حکمت عملی اور زور و خر و ش سے انتخابی مہم چلائی ہے اس سے انہوں نے خود کو ایک منجھی ہو ئی سیا ستدان ثابت کر دیا ہے ۔ ابتک انہوں نے تمام خطا بات میں اپنا لو ہا منوا یا ہے اور انہوں نے خود کو نواز شریف کی جا نشین ثابت کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: