گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

چوہدری محمد عظیم کا یوسی جھونگل کا طوفانی دورہ 


جاتلی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوہدری محمد عظیم امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی نو چوہدری ساجدمحمود۔ راجہ طارق عزیز بھٹی۔راجہ غفور کیانی۔ نے یوسی جھونگل کا طوفانی دورہ کیا ممنیالہ میں راجہ محمد عارف کے گھر۔جھونگل میں شاہ زمان زنگی۔موہڑہ آمین میں چوہدری عدنان گوجر۔کوٹھہ مولوی دادن میں ماسٹر سیف الرحمان کے گھر کارنر میٹنگز کے بعد درکالی کلاں میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔درکالی کلاں سمیت پوری یونین کونسل میں دونوں امیدواروں کا شاندار استقبال کیاگیا۔جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔جلسے سے سید ضیا حیدرشاہ۔سید اعزاز حیدرشاہ یوتھ کونسلر۔سید منتظر نقوی۔سید رفاقت شاہ نے اپنی تمام دوستوں اور برادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر چوہدری حاجی عبدالغنی۔سید سجاد شاہ۔سید ضیغم شاہ۔چوہدری شیر احمد۔چوہدری محمد آزاد اور اہلیان درکالی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: