گرما گرم خبریں

گوجرخان : الیکشن کمیشن میں زیرسماعت جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی نااہل
شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی کا ایک اور سپوت شہادت کا درجہ پا گیا
سو کے وی کا ٹرانسفارمر نہیں لگ رہا ،واپڈا چیئرمین ،ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر
حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ ،عوام بلبلا اُٹھے ، حکومت کو بددعائیں
گو جر خان میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سٹریٹ لائٹس خراب، پانی کی شدید کمی، تجاوزات کی بھرمار ، گندگی کے ڈھیر، بلدیہ تنخواہیں لینے کیلئے بنی ہے ؟؟
گلیانہ موڑ گوجرخان موٹرسائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا
واپڈا اِن ایکشن، عدم ادائیگی بل کی بناء پر پاسپورٹ آفس گوجرخان کابجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، عوام ذلیل و خوار
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار

چھ سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا

kallar-police-station
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلر سیداں کی نواحی علا قہ بیکر آ با د میں چوروں نے ایک ہی رات میں چھ سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا بعد ازاں چوروں نے گرلز ایلیمنٹری سکول میں داخل ہو گئے اور الماریوں کے تارلے توڑ کر سرکاری ریکارڈ کو پھاڑ دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور درخواستیں وصول کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے نواحی علاقہ بیکر آباد میں دکاندار توفیق کیانی نے بتایا کہ وہ پرچون کی دکان کرتا ہے اور رات کو دکان بند کر کے گھر چلا گیا واپس آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا،دوکاندار کے مطابق دکان میں موجود گلے سے نقدی اور سیگریٹ اور دیگر اشیاء چوری کر لی گئی ہیں جبکہ اسی مارکیٹ میں مزید تین دکانوں کے تالے توڑ ے گئے ۔توفیق کیانی کے مطابق بھٹی صادق مارکیٹ میں بھی چوروں نے تین دکانوں کے تالے توڑ دہئے ۔دریں اثناء گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نمبل کہ ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے سکول کے مرکزی گیٹ کے راستے سکول میں داخل ہوئے اور کمروں کے تالے توڑ کر تلاشی لیتے رہے، الماری کا تالہ توڑ کر اس میں موجود سرکاری ریکارڈ کی بھی تلاشی لیتے رہے جن میں سے بیشتر ریکارڈ کو پھاڑ دیا گیا۔ملازم نے سکول میں واردات کی اطلاع دی، موقع پر پہنچی تو سکول کا تمام ریکارڈ بکھرا پڑا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: