دولتالہ(نامہ نگار)چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کر دکھایا ہے جس طرح اندرون شہر دولتالہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں عوامی حلقوں میں اسے سراہا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم یگ ن یوتھ ونگ کے رہنما شیخ ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ دولتالہ کئی گلیاں قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ کنکریٹ کی جا رہی ہیں ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور چیئرمین یونین کونسل دولتالہ کے ممنون و مشکور ہیں جن کی توجہ کے باعث دولتالہ کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی