گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

ڈبل گیم سے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے،پیپلز پارٹی یونین کونسل پنج گراں


دولتالہ(نامہ نگار )ڈبل گیم سے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کو نظر انداز کر کے آزاد امیدوار سے پیار کی پینگیں بڑھانے والوں نے پی پی9میں کارکنوں کے حوصلے پست کر دیے ہیں بلا شبہ راجہ پرویز اشرف ہی حقیقی معنوں میں ووٹ کے حقدار تھے اور ہم انہیں ووٹ دینا چاہتے تھے تا ہم اب دل برداشتہ ہو چکے ہیں 5سال تک مقدمے بازی اور بیان بازی کے بعد آج با ہم شیر و شکر ہونے والوں نے پی پی پی کے جیالوں کے دلوں میں سوالیہ نشان پیدا کر دیا ہے حقیقی کارکنوں کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو چکا ہے کہ تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے والے چوہدری سرفراز خان کو ووٹ دیکر بھٹو ازم کے نظر یے کو زندہ کریں یا آزاد امیدوار کو ووٹ دیکر پی پی تحصیل گوجرخان کی قیادت کی خوشنودی حاصل کریں مفادات کی جنگ کا آغاز پیپلز پارٹی گوجرخان کی قیادت نے کر دیا ہے حلقہ پی پی9میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن اور فلسفہ سیاست کو زندہ در گور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے پی پی پی کا نظریاتی ورکر ایسی کسی سیاست کا حصہ بننے کو تیار نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل پنج گراں کے رہنما چوہدری شوکت علی اور چوہدری افتخار نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اگر یونہی برقرار رہی اور ووٹ کے لیے ڈبل سٹینڈرڈ کو ہی ترجیح دی گئی تو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے اور ایسی صورت میں ہماری پہلے ترجیح پاکستان تحریک انصاف ہو گئی قیادت اوپر نیچے کی سیاست سے با لا تر ہو کر کارکنوں کی دل آزاری کے خاتمے کے لیے ون وے الیکشن مہم چلائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: