گرما گرم خبریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ
گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا
سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا
الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض

ڈھکالہ تا مانکیالہ لنک روڈچار سال گزرنے کے باجود تعمیر نہ ہوسکی

roads
روات(راجہ طاہر محمود )ڈھکالہ تا مانکیالہ لنک روڈچار سال گزرنے کے باجود تعمیر نہ ہوسکی اس روڈ کی تعمیر کے لئے ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا ایک دو بار ٹینڈر ہوجانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی مقامی سیاسی قیادت اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے وعدے بھی وفا نہ ہوسکے اہلیان علاقہ کو تشویش چوہدری نثار علی خان سے سڑک کی تعمیر کی اپیل امیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے ڈھکالہ تا مانکیالہ لنک روڈ کے بارے اعلان کئے گئے تھے کہ اس کے لئے کثیر رقم کے فنڈز منظور کرا ئے گئے ہیں لیکن آ ج چار سال ہو نے کو آ رہے ہیں یہ سڑک اسی طرح کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں سیاسی قائدین کے بلند بانگ دعووں کے باوجود ا س روڈ پر کام نہ ہونا انتہائی افسوس کامقام ہے اس لئے اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی کہ وہ ڈھکالہ کی اس ٹوٹی پھوٹی سڑک پر تو جہ دیں اور اس سڑک کی حالت درست کرائیں تاکہ علاقہ کی عوام کو سفری مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو۔واضح رہے کہ مقامی لوگوں نے اس سڑک کی تعمیر کے لئے اپنی زمینیں بھی وقف کرنے کی یقین دھانی کرا دی ہے اس کے باوجود کام شروع نہ کرانا سیاسی قائدین کی نااہلی ہے جو علاقے میں تعمیر و ترقی کے دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر یہ سڑک ان کی نظروں سے کیوں اوجھل ہے اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: