گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

کاک کے بڑے دھڑے نے تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کر دیا


دولتالہ(نامہ نگار) یونین کونسل آہدی کے گاؤں کاک کے بڑے دھڑے نے تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کر دیا ،گزشتہ روز موضع کاک میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،کارنر میٹنگ میں تحریک لبیک کے امیدوار برائے ایم پی اے دیوان علی شاہ نے خصوصی شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن موضع کاک میں حاجی رضوان کی رہائش گاہ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،میٹنگ میں گاؤں کی سرکردہ برادریوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جن میں راجہ محمد اشرف ،راجہ بنارس،راجہ یونس، راجہ باغ حسین ،راجہ حاجی عامر،راجہ وسیم ،راجہ مختیار،اور قاری بشیر نے تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کرنے والے معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ ہمارہ کسی سیاسی پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ہمارہ منشور اور مقصد صرف اور صرف دین اسلام کا تحفظ ہے،ہم ناموس رسالت پر گردن کٹوانے والے لوگ ہیں ، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے امیدوار برائے ایم پی اے دیوان علی شاہ کا کہنہ تھا کہ ہم موضع کاک کے اس بڑے کے تہہ دل سے مشکورو ممنون ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ہم کسی بھی مرحلے پر ووٹر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،تحصیل گوجر خان سے منتخب ہو کر حق نمائندگی ادا کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا چھوڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: