گرما گرم خبریں

پریس کلب سکھو کے الیکشن ، راجہ پرویزاختر صدر منتخب ہوگے
عمران خان ملک کے عوامی کی جنگ لڑ رہے ہیں،را جہ طا رق کیانی
گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 20کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہوگئی، میجر(ر) طاہر اقبال
پریس کلب سکھو کو کامیابی صحافتی سال مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، راجہ ہارون کیانی
سردار گروپ کو بدستور اپنے حامیوں کی اندورنی بغاوت کا سامناہے

کہوٹہ سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے 12سالہ بچہ جاں بحق

holy-family-hospital
کہوٹہ(نمائندہ راول نیوز)لاکھوں کی آبادی والا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستتال سانپ کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے اور فوری ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے 12سالہ سمیع اللہ جان کی بازی ہار گیا عوام علاقہ کا شدید احتجاج۔اس سے قبل باولے کتوں اور سانپ کے کاٹنے سے درجنوں لوگ خالق حقیقی سے جاملے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یوسی مواڑہ کے رہائشی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ رفعت کا 12سالہ بیٹے سمیع اللہ جس کو سانپ نے کاٹا اور اس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گئے۔جہاں پر ڈاکٹروں نے غفلت اور لاپرواہی کرتے ہوئے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ہمارے پاس سانپ کاٹنے کی ویکسین نہ ہے اس کو راولپنڈی لے جائیں اور بغیر طبی امدا د اس کو ریفر کر دیا جہاں پہنچنے سے قبل ہی 12سالہ سمیع اللہ دم توڑ دیا۔ امیدوار برائے چیئرمین مواڑہ میجر(ر)عبدالرؤف راجہ اور دیگر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ،ایم پی اے راجہ محمد علی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سانپ کاٹنے اور باولے کتے کے کاٹنے کی ویکسین فوری مہیا کی جائے اور اس کو ہر وقت دستیاب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایم ایس کہوٹہ اور دیگر عملے کی غفلت لاپرواہی کا فوری نوٹس لیا جائے اور آئے روز قیمتی جانوں کے ضیاء4 کو روکا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: