گرما گرم خبریں

زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا

کہوٹہ ‘ عید قریب آتے ہی بازاروں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا

the-raja-bazaar_353584
کہوٹہ(نمائندہ راول نیوز)کہوٹہ میں جوں جوں عید قریب آرہی ہے لوگوں کا رش بڑھ رہا ہے جبکہ مہنگائی کا طوفان بھی ساتھ کھڑا ہے جس کی وجہ سے غریب لوگ سخت پریشان ہیں نہ صرف اشیاء4 خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بلکہ ریڈی میڈ کپڑوں اور دوسرے کپڑوں جوتوں کی قیمتیں بھی دوگنی کر دی گئی ہیں اور درزیوں کی سلائی 600سے لے کر 800تک کر دی ہے کپڑے کی قیمت کم اور سلائی زیادہ۔اسی طرح ہر شعبے کے لوگ سبزی ،فروٹ ،دودھ، دہی والوں نے اس مقدس مہینے کے احترام کو نظرانداز کرتے ہوئے بجائے عوام کو ریلیف دینے کے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے انتظامیہ بالکل بے بس نظر آتی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے اربوں روپے کے فنڈزکے باوجود سستے بازاروں میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا گلے سڑے پھل سبزیاں بازار سے بھی مہنگی فروخت ہو رہی ہیں جبکہ آٹا ،چینی کے لیے عوام کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔جبکہ ملازمین آٹا اور چینی من پسند لوگوں میں تقسیم کرر ہے ہیں اور بعض دوکانداروں کو بھی دے رہے ہیں جو بعد میں مہنگے داموں فروخت کریں گے۔عوام علاقہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: