گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

گوجرخان،سیاستدانوں نے اپنی آمدن محض چند لاکھ روپے ظاہر کئے 


گوجرخان(نامہ نگار) کروڑوں روپے مالیت کی رہائشگاہوں اور لگژری گاڑیوں اور لاکھوں روپے پیٹرول کی مد میں خرچ کرنے والے مقامی سیاستدانوں نے اپنی آمدن محض چند لاکھ روپے ظاہر کئے جبکہ متعدد سیاستدانوں نے اپنے آپ کو غریب ظاہر کیا ہے تفصیلات کے مطابق آمدہ الیکشن کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں پیپلزپارٹی کے امیدواراور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سال 2017ء میں دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے ٹیکس ادا کیاپی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمدعظیم نے تین لاکھ بیس ہزار نوسو چالیس روپے ٹیکس اد اکیا مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اور ان کے بیٹے چوہدری خیام زمان اور بھائی چوہدری خورشید زمان نان ٹیکس فائلر ہیں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں قابل ٹیکس آمدن ظاہر ہی نہیں کی اور یوں انہوں نے کوئی ٹیکس گزشتہ تین سال میں ادا نہ کیاسب سے زیادہ ٹیکس امیدوار قومی اسمبلی سید مرتضیٰ علی پیرزادہ نے چھ لاکھ اکیاسی ہزارسات سوبہتر روپے ادا کیا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی آٹھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری جاوید کوثر نے سا ل 2017ء میں کوئی آمدن ظاہر نہ کیا جبکہ3لاکھ 69ہزار 8سو75روپے ادا کیا جماعت اسلامی کے رہنما راجہ محمد جواد نے اپنی آمدن6لاکھ 52ہزار7سو روپے جبکہ 22ہزار 2سو76روپے ٹیکس ادا کیاپیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ خرم پرویز اشرف نے اپنی قابل ٹیکس آمدن 11 لاکھ روپے جبکہ اس پر 91ہزار 9سو31ٹیکس ادا کیا راجہ فیصل عزیز بھٹی نے اپنی قابل ٹیکس آمدن 1لاکھ روپے جبکہ اس پر 22ہزار5سو روپے ٹیکس ادا کیاصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 9سے مسلم لیگ ن کے امیدوارراجہ محمد حمید نے اپنی آمدن 4لاکھ 55ہزار 8سو روپے جبکہ 7ہزار 3سو50روپے ٹیکس ادا کیا اسی حلقہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ساجد محمود نے اپنی آمدن 16لاکھ 1سو60روپے جبکہ 79ہزار 1سو76روپے ٹیکس ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: