گرما گرم خبریں

ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل

گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

گو جر خان(نامہ نگار)گذشتہ روز فرانس سے آنے والے نو جوان کے قتل کی ایف آئی تھانہ گو جر خان میں درج کر لی گئی۔مقتول آفتاب کے بھائی مہتاب حسین سکنہ للیانی نے پو لیس تھانہ گو جر خان کو ایف آئی درج کراتے ہو ئے بتا یا کہ میرا بھائی آ فتاب احمدآج ہی فرانس سے آ یا تھا اور ہم اسے ائرپورٹ سے لیکر آئے اور کھا نا کھانے کے بعد اس نے ہمیں بتا یا کہ میری چھٹی کم ہے اور میں چا ہتا ہو ں کہ انہی دنوں میری اور حلیمہ سعدیہ کی رخصتی ہو جا ئے جس سے پہلے کورٹ میرج ہو چکی ہے اور مجھے حلیمہ،اور انجم وارثی نے اپنے بڑوں کے ساتھ دن رکھنے کے لیے اپنے گھر بلا یا ہے چنانچہ میں،انکل راجہ غضنفر اور بھانجے اسامہ کے ساتھ انکے گاؤں ہرڑ نزد چنگا بنگیال چلے گئے۔ لڑکی حلیمہ،اسکے والدشو کت وارثی،کزن نجم الثاقب نے ہمیں ڈرائنگ روم میں بٹھا یا اور گفتگو شروع ہو گئی اسی اثنا میں شو کت وارثی نے برادرم آفتاب کو گا لیاں دینا شروع کر دیں اور کہا کہ تمہیں بیٹی کے ساتھ کو رٹ میرج کا مزا چکھا تا ہوں اسکے ساتھ ہی اس نے پستول نکا لا اور سیدھے دو فائر آفتاب پر کئے اسی دو ران نجم الثاقب نے صوفے کا ساتھ پڑی ہو ئی کلا شنکوف اٹھائی اور آفتاب پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ گر گیا اور مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گیا۔ملزمان نے باہم مشورہ ہو کر آفتاب کو قتل کیا۔پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: