گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

گوجرخان،کی شیخ اور قریشی برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمو لیت

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں حاجی شیخ الطاف حسین اور حاجی محمد اصغرقریشی کی قیادت میں شہر کی شیخ اور قریشی برادریوں نے پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر کے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے حلقہ این اے58 گو جر خان چو ہدری محمد عظیم اورامیدوار برائے حلقہ پی پی8چو ہدری جا وید کو ثرکی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اسکا اعلان انہوں نے ایک بڑے اجتماع میں کیا قبل ازیں نئے شامل ہو نے والوں کے حامیوں نے شہر میں ایک ریلی بھی نکا لی اجتماع ایک شادی ہال میں ہوا جس سے امیدواروں کے علاوہ طارق کیانی سٹی کو نسلرزثا قب بیگ اور شہزادہ خان، راجہ عبد الغفور کیانی، سابق صدر بار عمر اسد اللہ ،شیخ عبد القدوس،جہانگیر بھٹی اور شیخ احتشام الطاف نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی را ہنما فرخ سیال، را جہ افتخار کیانی، نا یاب خاور،عظمت مغل، یا سر کر سال، ملک آصف،یامین قریشی بھی مو جو د تھے ۔ اس موقع پر ن لیگ یو تھ ونگ کی مقامی قیادت نے عامر امتیاز کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا چو ہدری عظیم نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج گو جر خان کے لو گو ں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے حاجی شیخ الطاف اور حاجی اصغر قریشی کی شمو لیت سے ہماری جیت کا میابی واضح ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ آج کرپٹ حکمران اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں آ نے والے دنوں میں مزید فیصلے آئیں گے اور کرپٹ عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے حاجی شیخ الطاف اور حاجی اصغر قریشی نے کہا کہ وہ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہو کر اور چو ہدری عظیم کی دیانتداری اور خدمت کے جذبے تقویت دینے کے لیے پی ٹی آئی میں مشو لیت اختیار کر رہے ہیں۔ن لیگ یو تھ ونگ کے راہنما عامر امتیاز نے کہا کہ ہم نا دانی میں جن لو گو ں کی حمایت کرتے رہے ہیں وہ ملک کو لو ٹنے والے لو گ تھے اسی وجہ سے میں تائب ہو کر پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر رہا ہو ں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: