گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

گوجرخان،گیس کی مکمل بندش کے خلاف زبر دست مظاہرہ، جی ٹی روڈ بلاک کر دی گئی


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گیس کی مکمل بندش کے خلاف زبر دست مظاہرہ، جی ٹی روڈ بلاک کر دی گئی۔نواز شریف، وزیر اعظم، ایم این اے اور جی ایم گیس کے خلاف نعرے،اگر 24گھنٹوں میں گیس کی لو ڈ شیڈنگ ختم نہ ہو ئی تو جی ٹی روڈ پر تا دم مرگ دھرنا دیا جا ئے گا ۔مظاہرین کا الٹی میٹم ،تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو صبح سے ہی گو جر خان کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی ۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے گیس کا پریشر تو کم تھا مگر اسطرح مکمل بندنہیں ہو ئی تھی چئیرمین بلدیہ شاہد صراف نے جی ایم گیس ظہور احمد سے را بطہ کیا تو انہوں نے کو ئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا اور کہا کہ وہ ٹیم بھیج رہے ہیں جسکا وہ تین دنوں سے وعدہ کر رہے تھے ادھر تاجر بھی افطاری کے لیے اشیا تیار کر نے سے قاصر تھے ۔چنانچہ شہری مجبور ہو کر جی ٹی روڈ پر آ گئے دیکھتے ہی دیکھتے تاجر،شہری اور بڑی تعداد میں سول سو سائٹی بھی جی ٹی روڈ چوک میں جمع ہو گئی مشتعل مظاہرین نے جی ٹی روڈ دو نو ں طرف سے بلاک کر دی مظاہرین نے سینہ کو بی بھی کی انہوں نے نواز شریف، شاہد خا قان، جا وید اخلاص اور ظہور احمد کے خلاف نعرے با زی شروع کر دی مظاہرین سے چو ہدری محمد اقبال،را جہ محمد جواد اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جی ایم گیس جا ن بو جھ کر گو جر خان کی گیس بند کر رہا ہے ۔ گو جر خان سے نکلنے والی گیس اسلام آ باد، مری، روات اور دیگر لو گو ں کو مکمل پریشر کے ساتھ مہیا کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اہلیان گو جر خان کسی صورت یہ امتیازی سلوک بر داشت نہیں کریں گے انہوں نے جی ایم گیس کے تبا دے اور گو جر خان کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کر نے کا مطا لبہ کیا اور امٹی میٹم دیا کہ اگر 24گھنٹوں کے اندر ہما رے مطا لبات حل نہ ہو ئے تو جی ٹی روڈ پر مکمل دھر نا دیا جا ئے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: