گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

گوجرخان،ہا ؤ سنگ سکیم نمبر 1کی آ با دی شدید مشکلات کا شکار

گوجرخان (نامہ نگار) شہر کی پاش آ با دی ہا ؤ سنگ سکیم نمبر 1کی آ با دی شدید مشکلات کا شکار ہے اور انکے مسائل حل ہو نے کا نام نہیں لے رہے ہیں جن میں آئے روز اضا فہ ہو تا جا رہا ہے ،سیوریج اسکا بنیادی مسئلہ ہے جسکی وجہ سے جو بھی نئی سڑکیں بنتی ہیں وہ زیا دہ دیر قائم نہیں رہ سکتیں ہیں کیو نکہ جب لو گو ں کے گٹر بند ہو تے ہیں تو ساری سڑک کھو دنا انکی مجبو ری بن جا تی ہے گذشتہ سال اس مسئلہ کے حل کے لیے سیوریج کی نئی لائینیں بچھا نے کا کام شروع ہوا پہلے چھ ماہ چند لائینیں بچھا کر جو ں کا توں چھوڑ دیا گیا ۔ بعد ازاں تمام لا ئینیں بچھا تو دی گئیں مگر ہا ؤسنگ سکیم نمبر1کا یہ حال ہوا کہ کہ لو گو ں کے لیے گاڑیاں گھروں تک لے جا نا تو محال اور انکا پیدل گھروں تک پہنچنا بھی مشکل ہو جا تا ۔ گلیوں کی مرمتی کی کئی بار خو شخبریاں ملیں مگر ہر بار وعدے وفا نہیں ہو ئے اسکے علاوہ اس علاقے میں تجا وزات بھی اہم مسئلہ ہے علاقے کے مکینوں شیخ طا ہر سعید بلو،شیخ اویس،اور شیخ سلیمان نے بتا یا کہ سیوریج لائینوں کی بچھا ئی کے بعد اس بارے میں اگلا قدم کیا ہو گا کسی کو نہیں معلوم،ان لائینوں کو کہاں پھینکا جا ئیگا اور کروڑوں سے بچھائی جا نے والاسیوریج سسٹم کب شروع ہو گا کچھ علم نہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سکیم کی تمام گلیاں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں ۔بارش باعث رحمت ہو تی ہے مگر ہمارے لیے زرا سی بارش بے شمار مسائل لے کر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلیوں کی مر متی پر لاگت کا تخمینہ کو ئی زیا دہ نہیں ہے مگر اس جانب کسی کی کو ئی تو جہ نہیں ہے علاقہ کے مکینوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ بلدیہ کے چئیرمین اس جانب تو جہ دیں اور گلیاں مر متی کریں اور سیوریج کو چا لو کر نے کے لیے کوئی حکمت عملی ترتیب دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: