گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

گوجرخان، مضر صحت اشیا کی فروخت پھر زور و شور سے شروع ہو گئی

گوجرخان (نامہ نگار) گو جر خان میں پنجاب فوڈ اتھا رٹی نے کا روائیاں روک دی ہیں جس سے مضر صحت اشیا کی فروخت ایک بار پھر زور و شور سے شروع ہو گئی ہے ۔گذشتہ دو ماہ سے، جب سے نگران حکومت آئی ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گو جر خان اور گرد و نواح میں کو ئی اہم کا روائی نہیں کی ہے جس سے اشیائے صرف کی جعلی اشیا جن میں جعلی پتی،رنگ ملی مرچیں، ہلدی اور دھنیا،بیرون شہروں سے کیمیکل ڈرموں میں لا یا گیا مضر صحت دودھ،لاغر و بیمار جانوروں کا گوشت اور پا نی ملا گو شت،گلے سڑے پھل و سبزیاں،رنگ بھرے برف کے گو لے، جعلی مشروبات،گٹکا وغیرہ سر عام فروخت ہو رہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کا روائیوں کے باعث نا جا ئز فروش زیر زمین چلے گئے تھے مگر اب وہ دو بارہ پھر حر کت میں آگئے ہیں کیو نکہ دیگر محکمے انکو کھلی چھوٹ دیتے ہیں اس سلسلے میں مر کزی انجمن تا جران کے جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ اور نائب صدر سجاد سلیم حیدر کا لاسے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مضر صحت اشیا فروخت کر نے کی مخالفت کی ہے اگر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لوگ یہاں نہیں آتے تو دیگر محکمے کس مرض کی دوا ہیں انہوں نے کہا کہ وزرانہ علی الصبح یہاں مضر صحت دو دھ دھڑلے سے فروخت ہو تا ہے اور یہ سب کچھ مقامی فوڈ انسپکٹر ، محکمہ صحت اور بلدیہ کے انسپکٹروں کے علم میں ہے مگر کوئی نہیں پو چھتا۔ اور یہ محکمے کیوں نہیں پو چھتے سب کے علم میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم پنجاب فوڈ اتھا رٹی نے گو جر خان میں آ پریشن کیوں معطل کر دیا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: