گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

گوجرخان ، طالب علم کی ہلاکت


گوجرخان (عبدالستار نیازی)گورنمنٹ سرور شہید کالج گوجرخان میں زیرتعلیم فرسٹ ایئر کے طالب علم آفاق احمد کی ہلاکت کے بعد کالج کے طلباء نے احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کر دی ، طلباء نے بس کو نذر آتش کر دیا،ہسپتال میں ریسکیو 1122کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی، شیشے توڑ دیئے، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث جی ٹی روڈ مسلسل تین گھنٹے سے زائد بند رہی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں ، اندرون شہر نظام زندگی مفلوج رہا، مقامی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی، چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف، ڈی ایس پی سرکل گوجرخان سردار بابر ممتاز نے مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن مشتعل مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ریسکیو 1122 کے عملے کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے طالب علم کو زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال میں شفٹ نہ کیا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے بھی تعاون نہ کیا، جس سے جواں سال طالب علم آفاق کی ہلاکت ہوگئی،اس واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے، تین گھنٹے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ریسکیو 1122کے عملہ کے خلاف کاروائی اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کیخلاف ایکشن کی یقین دہانی کے بعد جی ٹی روڈ کو کھول دیاگیا،اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل اعجاز کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرکے بیان کے مطابق جس وقت طالب علم کو ہسپتال لایا گیا اس کی موت واقع ہوچکی تھی،مظاہرین کی طرف سے واقعے کی کوریج کرنے پر کچھ صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی گئی، فرسٹ ایئر کا طالب علم آفاق والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور اس کا والد 2سال قبل وفات پا چکاہے،اس کی نماز جنازہ اسکے آبائی گاؤں بوکڑہ میں ادا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: