گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

گوجرخان سے سا بقہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ گڑھی خدابخش روانہ ہوگا


گو جر خان ( نامہ نگار)پیپلز پارٹی یوسی تھاتھی کے صدر چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ بے نظیر کی برسی پر پورے ملک سے کارکنان اور گوجرخان سے سا بقہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ گڑھی خدابخش روانہ ہوگاجہاں تمام کارکنان جمع ہو کر قرآن خوانی اورشہدائے جمہوریت کی رو کے ایصال ثواب کے لئے دعا میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اب بھی عوام کے دلوں میں بستی ہے جیالوں کا جوش و خروش آج بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دور سے کم نہیں ہوا ہے جس کا اندزاہ ہمارے سیاسی حریفوں کو آئندہ انتخابات میں ہو جائے گا جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی ختم ہونے کے طعنہ دینے والوں کے منہ بند ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا بلاول بھٹوزرداری اور آصف علی زرداری ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کوصیح سمت میں آگے لیکر جارہے ہیں بلاول بھٹو زرداری آج ذوالفقار علی بھٹو کی طرح عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں تحصیل گوجرخان میں پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر قلعہ بن چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: