گرما گرم خبریں

عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری

گوجرخان سے پیپلزپارٹی کا بہت بڑا تاریخی جلوس اسلام آباد کے لیے روانہ، ہوا 


گوجرخا ن( نمائندہ راول نیوز) گوجرخان سے پیپلزپارٹی کا بہت بڑا تاریخی جلوس اسلام آباد کے لیے روانہ، ہوا جس میں سینکڑوں گا ڑیاں اور ہز اروں کا رکن شامل تھے ۔ گو جر خان میں ہر طرف پی پی پی کے جھنڈوں کی بہار ۔رش کی وجہ سے تین گھنٹے تک جی ٹی روڈ بلاک رہی ۔ روا نگی سے قبل شر کا سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کر دیا ہے کہ گوجرخان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے پیپلزپارٹی ملک کی مقبول ترین اور مضبوط جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں انہوں نے کہا کہ آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ثابت کر دے گا کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوام بھٹو خاندان سے اس طرح والہانہ محبت کرتے ہیں اور چاروں صو بو ں میں یکساں مقبول ہے راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ گوجرخان سے آج بہت بڑ ا اور تاریخی جلوس اسلام آباد کیلئے روانہ ہو رہا ہے کارکن متحرک ہیں اور انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ گوجرخان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے آج اس تاریخی جلوس سے ثابت کر ہو گیا ہے کہ وہ آمدہ الیکشن میں راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ہیں دنیا دیکھ رہی ہے کہ تحصیل گوجرخان سے ایک تا ریخی جلوس جس میں سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں لوگ شامل ہیں اسلام آ باد یوم تا سیس میں شر کت کے لیے رونہ ہو رہا ہے یہ جھلک ہی اس بات کی دلیل ہے کہ اہل گوجرخان نے راجہ پرویزاشرف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔جلوس میں پی پی پی تحصیل کے صدر حاجی فرخ اقبال،طا ہر را حیل اعوان،را جہ عمران کا می،صغیر منہاس ، عامر خو رشید چو ہدری بھی مو جود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: