گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

گوجرخان ضلع ہمارا حق ہے،چوہدری محمد عظیم ،راجہ طارق عزیز بھٹی 

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) تحریک انصاف گو جر خان کے رہنما چوہدری محمد عظیم ،راجہ طارق عزیز بھٹی ، چوہدری جاوید کوثر ، چوہدری ساجد، شہزادہ خان، راجہ روئیداد، نمبردار فیض اور راجہ یاسر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف گوجرخان کو ضلع بنانے کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی گوجرخان ضلع ہمارا حق ہے جس کیلئے ہم اپنی کوشش اور جدوجہد جاری رکھیں گے جو وعدے اور اعلانات کر رہے ہیں ان پر عملدرآمد بھی کرائیں تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے بھرپور مہم جاری رکھے گی ان خیالات کااظہار انہو ں نے پوٹھوہار پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاچوہدری محمدعظیم نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے عوام برسوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے تحصیل گوجرخان پنجاب کی بڑی تحصیل ہے اور ضلع بننا اس کا حق ہے جو اس کو ملنا چاہیے لیکن ہر مرتبہ وعدے اعلانات اور طفل تسلیاں دے کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کی گئی لیکن اب کی بارتحریک انصاف عوام کا دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے کسی صورت خاموش نہیں رہے گی ہر سطح پر احتجاج کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: