گرما گرم خبریں

گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان

گوجرخان میں مسلم لیگی قائدین کی قیادت میں ن لیگ ناقابل شکست قوت بن چکی ہے، احسن محمود مرزا


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ عوامی مسائل کے خاتمے اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے گوجرخان میں مسلم لیگی قائدین کی قیادت میں ن لیگ ناقابل شکست قوت بن چکی ہے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور صدر مسلم لیگ ن گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ کی علاقہ عوام کے لیے خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما احسن محمود مرزا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مسلم لیگ ن کا موجودہ دور پاکستان کا سنہری دور ہے مشکلات اور مسائل کے باوجود سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں سی پیک منصوبے کی تکمیل ،میٹروبس سروس ،اورنج ٹرین ،موٹر ویز کے قیام سمیت درجنوں میگا پراجیکٹس ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں مندرہ چکوال مرکزی شاہراہ کی تعمیر ،حلقہ بھر میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،گاؤں گاؤں قریہ قریہ گیس اور بجلی کی سہولیت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرئے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: