گرما گرم خبریں

قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد

گوجرخان میں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا 


گوجرخان ( نامہ نگار) مقامی انتظامیہ کی عدم تو جہی کے باعث گوجرخان میں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا پیاز ٹماٹر ادرک لہسن اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے بہا اضافہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دفتروں میں براجمان کلرکوں اور چپڑاسیوں کو بازار میں پرائس کی چیکنگ کیلئے بھیج دیا شہری سراپا احتجاج مقامی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے دی تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کی آمد ناجائز منافع خوروں نے سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں من مانے ریٹ مقرر کر کے لوٹ مار شروع کر دی سرکاری نرخ ناموں کو صرف دکھلاوے کیلئے رکھ دیا اور اپنی من مرضی پر اشیاء کی فروخت شروع کر دی مہنگائی کی ماری عوام جب بازاروں میں خریداری کیلئے پہنچی تو کل تک جو ٹماٹر اور پیاز کے ریٹ تھے دوسرے دن سن کر کانوں کو ہاتھ لگائے انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی طرف سے ناجائز منافع خوری پر کوئی کارروائی نہ ہوئی پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے اپنے کلرک اور چپڑاسی بازاروں میں بھیج کر فرضی کارروائی کر کے سب اچھا کی رپورٹ دے دی شہری حلقوں نے اس با ت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے ہا تھوں پر مہندی لگا رکھی ہے وہ ما رکیٹوں میں جا تے ہو ئے کیوں شر ماتے ہیں خود مارکیٹوں میں جائیں اور مہنگائی کا موجب بننے والوں کیخلاف کارروائی کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: