گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

گوجرخان پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے ، راجہ جاوید اشرف


دولتالہ(نامہ نگار) عوام کا محبوب قائد 15جولائی کو عوام کے درمیان ہو گا شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو کا نواسا اور شہید بی بی کا لخت جگر گوجرخان کے جیالوں کے لہو گرمانے کے لیے15جولائی بروز اتوار دن ایک بجے بڑے قافلے کے ہمراہ گوجرخان پہنچیں گے شہید وں اور غازیوں کی سر زمین کے غیور باسی اپنے قائد کی بھر پور ااستقبال کے لیے بے تاب ہیں اہلیان گوجرخان 15جولائی کا ثابت کر دیں گے کہ تحصیل گوجرخان پیپلز پارٹی کا گڑھ اور بھٹو کے چاہنے والوں کا مضبوط قلعہ ہے پی پی پی پی کی یونین کونسل تنظیموں اور یوتھ ونگ سمیت تمام عہدیدارن ،کارکنان اس عظیم لمحے کو خوبصورت اور یاد گار بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں این اے58میں 25جولائی سے قبل ہی عوام اپنا فیصلہ سنا چکیں ہیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جیت کی باز گشت سے مخالفین پریشان ہیں ان شاء اللہ15جولائی بلاول بھٹو کے تاریخی خطاب کے بعد بہت سے مخالف امیدوار الیکشن مہم سے بھی دست بردار ہو جائیں گے پی پی پی کی کامیابی ان شاء اللہ نوشتہ دیوار بن چکی ہے جیت گوجرخان کے عوام کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے برادر اصغر راجہ جاوید اشرف نے غربی گوجرخان کی یونین کونسل پنج گراں ،سید ، اور دیوی میں دھواں دھار انٹری کے بعد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر متعدد دھڑوں نے اپنی سابقہ سیاسی جماعتوں کو خیر آباد کہ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کیا راجہ جاوید اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان کے70فیصد لوگ زراعت سے وابستہ ہیں جب کہ پاکستان کا کسان خوشحالی نہیں ہوگا ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی پاکستان پیپلز پارٹی ان شاء اللہ آئندہ اقتدار میں آکر کسان کارڈ جاری کرئے گی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے الیکشن2018کے لیے بہترین اور جامع منشور پیش کیا ہے 25جولائی تیر کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں ان شاء اللہ کامیابی آپکے قدم چومے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: