گرما گرم خبریں

واپڈا اِن ایکشن، عدم ادائیگی بل کی بناء پر پاسپورٹ آفس گوجرخان کابجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، عوام ذلیل و خوار
حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ ،عوام بلبلا اُٹھے ، حکومت کو بددعائیں
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار
گو جر خان میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سٹریٹ لائٹس خراب، پانی کی شدید کمی، تجاوزات کی بھرمار ، گندگی کے ڈھیر، بلدیہ تنخواہیں لینے کیلئے بنی ہے ؟؟
گوجرخان : الیکشن کمیشن میں زیرسماعت جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی نااہل
گلیانہ موڑ گوجرخان موٹرسائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا
سو کے وی کا ٹرانسفارمر نہیں لگ رہا ،واپڈا چیئرمین ،ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر

گوجرخان کی کسی بھی یونین کونسل میں کچرا کنڈی نہیں بننے دیں گے،سید غالب حسین شاہ

syed-ghalib-hussain-shah
گوجرخان (نمائندہ راول نیوز) گوجرخان کی کسی بھی یونین کونسل میں کچرا کنڈی نہیں بننے دیں گے، ڈسٹرکٹ راولپنڈی اسلام آباد کی بدبو گوجرخان کی عوام برداشت نہیں کریں گے، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا منصوبہ ، ڈی سی او راولپنڈی و دیگر انتظامی افسران کی ملی بھگت سے گوجرخان میں کچرا کنڈی بنانے کا جو منصوبہ ہے اسے عوام کی طاقت سے نہیں بننے دیں گے ، یونین کونسل ساہنگ میں کچرا کنڈی بنائے جانے کے منصوبے کے خلاف ساہنگ مین سٹاپ پر احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل ساہنگ سید غالب حسین شاہ ، راجہ سجاد یونس کیانی ، سید اشرف حسین شاہ ، سید حسنات حسین شاہ ، سید اقرار حسین شاہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان میں گیس ، بجلی ،پانی ، سڑکوں کی فراہمی کی اور ایک اچھا ماحول بنایا ، جبکہ موجودہ حکومت ہمیں کچرا کنڈی تحفے میں دے رہی ہے، موجودہ نمائندے اگر ہمارے ساتھ مخلص ہیں تو ہمارا ساتھ دیں۔ ہم بہت جلد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے اور اس کچرا کنڈی کے خلاف کسی بھی حد تک جانا پڑاتو عوام کیلئے جائیں گے، احتجاج میں پوری یونین کونسل کے گاؤں کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، حکومت کے اس منصوبے کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور عوام نے قیادت کیساتھ چلنے کا وعدہ کیا ہے کہ ہماری آواز جہاں تک پہنچے گی ہم پہنچانے کو تیار ہیں اور ہم اس احتجاج میں بھرپور طریقے سے قیادت کا ساتھ دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: