گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

گوجرخان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں،راجہ پرویز اشرف 


دولتالہ(نامہ نگار) گلی گلی قریہ قریہ جائیں گے تحصیل گوجرخان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں 25 جولائی کو سیاسی مخالفین کی خوش فہمیاں دم توڑجائیں گی اہل علاقہ کی خدمت اور حق نمائندگی ادا کیا ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کی دہلیز پر یقینی بنائی اربوں روپے کے فنڈز سے حلقہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے ترجیح بنیادوں پر مکمل کیے ماضی گواہ ہے کہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ہی عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو ئے پیپلز پارٹی غریب کی جماعت ہے غریب کے حقوق کی جنگ لڑنا ہی ہمارے قائدین کا ویژن ہے قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ سیاست سے ہی ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتا ہے حلقہ عوام میرے ساتھ ہیں ان شاء اللہ جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی اب خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے پی پی پی کے مقامی قائدین ریاست بھٹی اور قاضی ظفر علی کے کاروباری مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین راجہ عرفان عزیز ،اور دیگر بھی موجود تھے راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ گوجرخان کے عوام میرے 5سالہ دور اقتدار اور 2013تا 2018میں برسر اقتدار رہنے والوں کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ کر لیں ہمارے مخالفین میرے دور کے کاموں کی دھول کو بھی نہیں پہنچ سکتے 47ارب روپیہ اہلیان گوجرخان کی پسماندگی کے لیے خرچ کیا گاؤں گاؤں گیس کی فراہمی ،مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال روڈ ،گوجرخان پاسپورٹ آفس دولتالہ نادرا آفس کے قیام سے عوام کو بھر پور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ،انہوں نے کہا کہ گوجرخان 2نشان حیدر اور غیور عوام کی دھرتی ہے یہاں کے باسی اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں 25جولائی ان شاء اللہ تیز اور عوام کی جیت کا دن ہے ڈور تو ڈور انتخابی مہیم جاری ہے ایک ایک گھر کا دروازہ کھٹکٹائیں گے عوام سے ہمارا 30برسوں کا پرانا رشتہ ہے این اے58کا چپہ چپہ اس بات کی گواہی دے گا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں علاقہ کی بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی پہلے بھی عوام کی خدمت کی ان شاء اللہ آئندہ بھی موقع ملا تو پہلے سے بڑھ کر اس فریضہ کو سر انجام دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: