گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

گو جر خان ،اہم سیاسی جماعتوں کے امیدوارکا غذات نا مزدگی داخل کر ادئے


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کی قومی ا سمبلی کی ایک اور صو بائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے اب تک تمام اہم سیاسی جماعتوں کے امیدوارکا غذات نا مزدگی داخل کر اچکے ہیں ریٹرننگ آ فیسر محمد اسلم گو ندل کی عدالت میں گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA58کے لیے جن امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی جمع کرا ئے ہیں ان میں مسلم لیگ ن کے را جہ جا ویداخلاص، چو ہدری محمد ریاض اور ریاض مغل، پی ٹی آئی کے نا مزد امیدوار چو ہدری محمد عظیم،پی پی پی کے را جہ پر ویز اشرف ،راجہ جاوید اشرف،تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے مفتی مختار احمد رضوی اور حاجی رمضان چشتی ، ایم ایم اے کے امیدوار مفتی محمود الحسن ،مسلم لیگ ق کے را ہنماساجد شریف بھٹی کے بیٹے محمد آکاش بھٹی اور مسلم لیگ (شیخ رشید) کے طارق محمو دملک شامل ہیں جبکہ حلقہ پی پی 8 مسلم لیگ ن کے امیدواروں، را جہ علی اصغر، را جہ آ فتاب ، چوہدری جمیل، چوہدری ضیافت حسین شامل ہیں چوہدری ضیافت حسین بذریعہ ایمبولینس کا غذات جمع کرانے آئے وہ گذشتہ ہفتہ ایک قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور ابھی تک چلنے پھر نے سے قاصر ہیں پی ٹی آئی کے جا وید کو ثر اور مرزا نعیم پی پی پی کے خرم پرویز راجہ، محسن صغیر بھٹی، شاہ رخ پرویز راجہ، ، محمد رمضان مرزا اور عبدالرحمان مرزا جبکہ ایم ایم اے کے را جہ محمد جواد نے غذات نا مزدگی جمع کرا ئے ہیں صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی9کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدواروں شو کت بھٹی کی اہلیہ شکیلہ عزیز بھٹی ،سید قلب عباس، را جہ ذولقرنین،ریاض مغل اورپی ٹی آئی کے چو ہدری سا جدہا رون کیانی،پی پی پی کے چو ہدری سر فراز،ایم ایم اے کے چو ہدری عابد نے کا غذات نا مزدگی جمع کرائے ہیں۔اس طرح تمام اہم سیاسی جماعتوں نے ابھی تک کا غذات نا مزدگی جمع کرا دئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: