گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

گو جر خان ،رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی گیس اور پا نی سے محروم کر دیا گیا ہے، قاضی نعمان احمد

GUJAR KHAN CITY 95
گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر قاضی نعمان احمد نے کہا ہے کہ تمام وزیر مشیر اور حکومتی مشینری وزیر اعظم اور انکے خاندان کو جے آئی ٹی کے عذاب سے نکالنے کی کو ششوں میں مصروف ہے دوسری طرف عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح گو جر خان کے لو گوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی گیس اور پا نی سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ کئی دنوں سے سحری و افطاری کے اوقات میں بھی گیس اور بجلی کی فراہمی روک دی جا تی ہے۔ قاضی نعمان نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت یا ممبران اسمبلی کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ جون کے مہینے میں گیس کا پریشر کیوں کم کر دیا گیا ہے ۔ہماری معلو مات کے مطابق حکومت میں بیٹھے سر ما یہ داروں کی فیکٹریوں کو گیس کی وافر فراہمی کے لیے گو جر خان کے گھریلو صارفین کے گیس پریشر میں کمی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سحری و افطاری میں رو زے داروں کو بنیادی سہولیات سے محروم کر نا عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: