گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

گو جر خان شہر سے ن لیگ کا مکمل طور پر صفایا ہو گیا ہے،چو ہدری محمد عظیم،راجہ طارق کیانی


؂گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کی بڑی تعداد میں نمایاں شخصیات نے جن میں سابق ایم پی اے،بار کے صدور،سٹی کو نسلرز، وکلا، نو جوان، تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کرتے ہو ئے عمران خان اور انکے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا یہ اعلان انہوں نے مقامی مارکی میں منعقدہ پی ٹی آئی کے ایک بڑی تقریب میں کیا جس میں پانچ ہزار سے زائد افراد نے شر کت کی تقریب سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈر امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58چو ہدری محمد عظیم سابق ایم پی اے طا رق کیانی،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8اور9چو ہدری جا وید کو ثر اور چو ہدری ساجد محمود، سٹی کونسلر ثاقب بیگ،عبدالغفور کیانی اور دیگر نے خطاب کیا ۔جبکہ اس موقع پر جن نما یاں شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا ان میں بلدیہ میں اپو زیشن لیڈر ثاقب بیگ،سابق ایم پی اے ملک خالد مظہر،گو جر خان بار کے صدر اورنگ زیب انور مغل ایڈوکیٹ،بلدیہ کی سٹی کونسلرز آپا سلیم اختر،غزالہ فاضل،عفت عائشہ،اور کو نسلر ملک حمید،سابق سٹی ناظمین خان ضمیراور عبد الغفور کیانی،بار کے سابق صدور ملک محمد حسین ایڈوکیٹ،مرزا امتیاز الرحمان ایڈوکیٹ،مرزا عمر اسد اللہ ایڈوکیٹ،کے علاوہ ایک درجن سے زائد وکلا، مختلیف تنظیموں کے صدور ایس ایم ندیم،لالہ عمران،راجہ کبیر،چو ہدری اظہر آ رائیں،مرزا محمد جلیل،مرزا محمد ندیم،مرزا وقار مختار،عثمان نذیر،مرزا توقیر مغل خان منیر خان، سمیت سینکڑوں افراد نے پی پی پی اور ن لیگ سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر چو ہدری عظیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جن لو گو ں نے آج ہمارے قافلے میں شمو لیت اختیار کی ہے یہ شہر اور تحصیل کی نما یا ں شخصیات ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ انتخابی مہم کے آ غاز پر ہی ہمیں ایسے بے داغ لو گ ملے ہیں جن پر کو ئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک تبا ہی کے دہا نے پر کھڑا ہے سابق کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی جڑیں کھو کھلی کر کے رکھ دی ہیں اور میعشت آ کری ہیچکولے لے رہی ہے اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے ایک سابق وزیر اعظم ملک کے تمام اداروں کت تہس نہس کر نا چا ہتا ہے ایسی صورت میں قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہو ئی ہیں نئے شامل ہو نے والوں کے لیڈر ،ثاقب بیگ نے اس موقع پر کہا کہ آج کے اس بہت بڑے اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ گو جر خان میں انتخا بات کا فیصلہ ہو گیا میں اور میرے ساتھ ن لیگ کی کرپشن کے باعث پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج گو جر خان شہر سے ن لیگ کا مکمل طور پر صفایا ہو گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: