گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

گو جر خان ضلع بناؤ تحریک کے زیر اہتمام ریلوئے اسٹیشن گو جر خان پر دھر نا ، ٹرینیں رک گئیں

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) گو جر خان ضلع بناؤ تحریک کے زیر اہتمام ریلوئے اسٹیشن گو جر خان پر دھر نا ، ٹرینیں رک گئیں،سینکڑوں کی تعداد میں پر جوش کا رکن انجن پر سوار ہوگئے۔ گو جر خان کو ضلع بنا نے کے حق میں زبر دست نعرے بازی، ایس ایچ او کی قیادت میں پو لیس کی بھا ری نفری کی طرف سے مظاہرین کو ریلوے ٹریک سے ہٹا نے کی کو ششیں نا کام۔بعد ازاں مسلم لیگ ن کے را ہنما ایم این اے را جہ جا وید اخلاص اور چئیرمین بلدیہ گو جر خان شاہد صراف دھرنے میں پہنچ گئے۔ جنکی طرف سے گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے مثبت پیش رفت کی یقین دہا نی پر تحریک کے را ہنماؤں نے اپنی تحریک 3دن تک ملتوی کر دی اور دھر نا ختم کر نے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطا بق گو جر خان پو ٹھو ہار پریس کلب کی طرف سے شروع کی گئی ضلع بناؤ تحریک، جسکو تمام مقامی سیاسی جماعتوں، تمام تاجر تنظیموں اور سول سو سائٹی کی حمایت حاصل ہے نے جمعتہ المبارک کو دن 3بجے ریلوئے اسٹیشن پر رات 9بجے تک دھر نا دینے کا اعلان کیا تھا جس کی مر کزی انجمن تا جران اور اسکی24ذیلی تنظیموں کی طرف سے حمایت کا علان کیا گیا تھا ۔صبح سے ہی انتظامیہ اسکو رکوانے کے لیے متحرک ہو گئی۔ پہلے اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم، ڈی ایس پی با بر زمان اور ایس ایچ او اشتیاق چیمہ نے دو گھنٹے تک پو ٹھو ہار پریس کلب میں تحریک کی قیادت سے مذا کرات کئے جو کا میاب نہیں ہو ئے اور قائدین اپنے مطا لبہ پر ڈٹے رہے ۔ انکے جا نے کے بعد ایم این اے را جہ جا وید اخلاص اور چئیرمین بلدیہ بھی آئے اور واضح یقین دہا نی نہ کر اسکے اور تحریک نے اپنا فیصلہ بر قرار رکھا۔اور تین بجے جی ٹی رو ڈ چو ک سے ایک بڑا قافلہ ریلوے روڈ کے راستے ریلو ے اسٹیشن روانہ ہوا۔ جسکی قیادت تحریک کے سر پر ست اعلی حاجی چو ہدری محمد اقبال، آ رگنائزر ملک عامر وزیر، اور صدر عمر اسد اللہ کے علاوہ را جہ محمد جواد،عبد الرحمان مرزا،شہادت حسین بٹ،شہزا دہ خان،غلام قمر،شیخ احتشام اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین فلک شگاف نعرے لگاتے ہو ئے ریلوے اسٹیشن پہنچے اور وہاں عام شہریوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہو گئی اسی اثنا میں لا ہور کی جا نب سے ایک ٹرین آگئی جسکے سامنے مظا ہرین لیٹ گئے اس طرح ٹرینوں کی آ مدو رفت معطل ہو گئی یکھتے ہی دیکھتے ہر طرف سر ہی سر نظر آ نے لگے اسی اثنا میں پی ٹی آئی چو ہدری محمد عظیم،چو ہدری ساجد، طارق بھٹی کی قیا دت میں ایک بڑا جلوس بھی دھر نے میں شامل ہو گیا تا ہم اسی اثنا میں ایک بار پھر ایم این اے را جہ جا وید اخلاص ، چئیرمین شا ہد صراف کو نسلروں کے ہمراہ دھر نے میں پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ انکی کل وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کے ساتھ ملا قات ہے وہ گو جر خان کو ضلع بنا نے کے با رے میں اپنی تمام توا نا ئیاں صرف کریں گے اور تحریک کی تجا ویز پر مشتمل سمری حکومت پنجاب کو ارسال کریں گے مظاہرین نے اس یقین دہا نی پر انکو تین دن کی مہلت دیتے ہو ئے تحریک تین دن کے لیے مو خر کر دی اور پر امن طور پر منتشر ہو گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: