گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

گو جر خان میں ایک بار پھر گیس کا پریشر ڈاؤن کر دیا گیا ہے

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں ایک بار پھر گیس کا پریشر ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس سے گھریلو و کا رو باری صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گو جر خان کے تاجروں نے اسکی شدید مذمت کرتے ہو ئے اسکا ذمہ دار جی ایم گیس ظہور احمد کو قرار دیا ہے جنکے حکم پر گیس پریشر میں اتنی کمی کی گئی کہ چو لہے بالکل بجھ گئے بعد ازاں اس میں معمولی اضافہ کیا گیا ۔مر کزی انجمن تاجران کے صدر چو ہدری محمد اقبال، جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ اورنائب صدر غلام قمر نے بتا یا کہ گذشہ شام کو محکمہ گیس نے شہر کا پریشر اچانک زیرو کر دیا جس سے چو لہے بجھ گئے اور دوکانداروں کا کام بھی ٹھپ ہو گیا اور شہریوں کو افطاری میں شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ اسکے بعد پریشر میں کچھ اضافہ کیا گیا اور ہنوز پریشر برابر نہیں ہے جبکہ گو جر خان سے نکلنے والی گیس اسلام آ باد، روات اور مری وغیرہ کو مکمل پریشر کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے ان تا جر راہنماؤں نے کہا کہ اگر جی ایم گیس نے گو جر خان کے گھریلو و کمرشل صارفین کا پریشر بحال نہ کیا تو انکے خلاف ایک بار پھر جی ٹی رو ڈ چو ک میں مظاہرہ کیا جا ئے گا انہوں نے اعلی حکام سے صورتحال کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: