گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

گو جر خان میں کرپشن کا پیسہ ہما رے خلاف استعمال ہو رہا ہے،چو ہدری محمد عظیم


گو جر خان(نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہNA58 سے پی ٹی آئی کے چو ہدری محمد عظیم اورپی پی 8سے نامزد امیدوار چو ہدری جا وید کو ثر نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی نظر آتی شکست کو نواز شریف کے استقبال کے پیچھے چھپا نے کی کو شش کر رہی ہے سزا ہو نے کے بعد غیر ملک میں بیٹھ کر اداروں پر تنقید اپنی کرپشن پر پر دہ ڈا لنے کی کو شش ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یو سی کو نتریلہ چک را جگان میں ایک کا رنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا میٹنگ سے را جہ عبد الغفور کیانی،چو ہدری محمد سلیم اور علا ؤ الدین قریشی نے بھی خطاب کیا ۔ اس مو قع پر راجہ عابد،راجہ محمد عباس،حاجی غفور رحیم،راجہ احتشا م نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا ۔ چو ہدری عظیم نے کہا کہ ن لیگ والے خود پکڑ دھکڑ کی افواہیں پھیلا کے رو پوش ہو نے کے چکر میں ہیں۔ن لیگ ایم بڑے استقبال کا اعلان کر کے پھنس گئی ہے انہوں نے کہا کہ گو جر خان میں کرپشن کا پیسہ ہما رے خلاف استعمال ہو رہا ہے مگر عوام کا ٹھاٹھیں ما رتا ہوا سمندر انکی یہ کو ششیں نا کام بنا دے گا جا وید کو ثر نے کہا کہ ہم عمران خان کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں جس نے کرپشن کے خلاف تا ریخی جدو جہد کی ہمارے مخالفین زرداری اور نواز شریف کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے گذشتہ دس سالوں میں غریبوں کا خون تک چو س لیا ۔مگر اب عوام ان سے ایک ایک پا ئی کا حساب لیں گے 25جو لا ئی احتساب کا دن ہے عوام ان پر گہری نظر رکھیں کہیں کو ئی بھاگ نہ پا ئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: