گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

گو جر خان کو ضلع مسلم لیگ ن کی حکو مت ہی بنا ئے گی،را جہ جا وید اخلاص

گو جر خان (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے را ہنما اور پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص،چئیرمین بلدیہ شاہد صراف،چئیرمین تجا وزات کمیٹی سہیل کیا نی اور ن لیگ ضلع راولپنڈی(ویمن ونگ) کی جنرل سیکر ٹری شا زیہ سلطانہ بٹ نے کہا ہے کہ گو جر خان کو ضلع مسلم لیگ ن کی حکو مت ہی بنا ئے گی کیونکہ پی پی پی کے وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف اور پی ٹی آئی کے امیدوار چو ہدری عظیم نے بر سر اقتدار رہنے کے باو جود گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے محلہ را جگان میں سہیل عباس کیا نی کی طرف سے تین وارڈوں میں ترقیاتی کا موں کی تکمیل پر دئے گئے ایم استقبالیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر سید ندیم عباس بخاری، شہادت حسین بٹ قائمقام وائس چئیرمین خو اجہ محمد اعجاز،سٹی کو نسلرز مرزا عرفان،چو ہدری محمد رشیدکے علاوہ چا ند مبین، شیخ محمد افضل،شاہد کیا نی،خوا جہ حنیف۔ عزیز اللہ بھٹی اور دیگر بھی مو جود تھے ۔ جا وید اخلاص نے کہا کہ ہم نے جو بھی وعدے کیے ایفا کیے جبکہ ہما رے مخالفین نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ شاہد صراف نے کہا کہ میں سہیل کیا نی کو خراج تحسین پیش کر تا ہو ں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر ترقیاتی کام مکمل کئے۔ سہیل کیا نی نے کہا کہ میرے کو نسلر منتخب ہو نے سے پہلے یہاں را ستے نہ تھے اور ہما رے لو گ ہسپتال پہنچنے سے قبل انتقال کر جا تے اب تو ہم نے گو جر خان میں مو ٹر ویز بنا دئے ہیں اور مخالفین کی سیاست کا جنا زہ نکال دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر گو جر خان کی بجائے مری کو ضلع بنا یا گیا تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔ شازیہ بٹ نے کہا کہ نواز شریف کو جتنا دبانے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں وہ اتنا ہی ابھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک مقبول عوامی شخصیت ہیں یہ مقدمے گرفتا ریاں اور نا اہلیاں انکی مقبو لیت کم نہیں کر سکتیں کیو نکہ عوام جا نتے ہیں کہ انہیں انتقامی کا روائیوں کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے شہادت بٹ نے لیگی قیادت پر زور دیا کہ وہ گو جر خان کو ضلع بنانے کے بارے میں واضح موقف دیں اور کھل کے عوام کا سامنا کر یں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: