گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58میں 10امیدواران میدان میںآگے

گوجرخان ( نامہ نگار) گو جر خان میں متعدد امیدوران نے اپنے کا غذات نامزدگی واپس لے لیے گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 کے لیے ریٹرننگ آفیسر اسلم گو ندل نے جو حتمی فہرست آویزاں کی ہے اسکے مطابق اب 10امیدواران میدان میں رہ گئے ہیں جن میں پی پی پی کے امیدوار سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف،پی ٹی آئی کے امیدوار چو ہدری محمد عظیم، ن لیگ کے را جہ جا وید اخلاص، ق لیگ کے محمد آ کاش بھٹی،تحریک لبیک پاکستان کے حاجی رمضان اور ایم ایم اے کے مفتی محمود شائق ، اور دیگر محمد ریاض مغل،طارق محمود اور مختار علی شامل ہیں۔ حلقہ پی پی 8گو جر خان سے بھی 10امیدوار میدان میں ہیں ریٹرننگ آ فیسر ممتاز احمد مغل کی طرف سے جا ری کی جا نے والی فہرست کے مطا بق مسلم لیگ ن کے چو ہدری محمد ریاض، پی ٹی آئی کے چو ہدری جا وید کو ثر، پی پی پی کے راجہ خرم پر ویز، ایم ایم اے کے را جہ محمد جواد ، راجہ آفتاب احمد،چو ہدری ضیافت حسین،محمد شکیل،محمد اجمل قریشی،راجہ منظور حسین،اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ حلقہ پی پی 9کے ریٹرننگ آفیسر غلام محمد سر فراز کی طرف سے جا ری کی جا نے والی فہرست کے مطا بق اب 10امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے را جہ محمد حمید، پی ٹی آئی کے چو ہدری ساجد محمود،پی پی پی کے چو ہدری سرفراز احمد خان،ایم ایم اے کے چو ہدری عابد حسین،تحریک لبیک پاکستان کے سید دیوان علی شاہ بخاری کے علاوہ ریاض محمود مغل،ملک عبد لشکیل،ملک محمد مسعود اور وسیم احمد شامل ہیں۔لیگی را ہنما شو کت بھٹی کے بھائی فیصل بھٹی کا کیس ہا ئیکورٹ میں ہے جہاں آج انکا فیصلہ متوقع ہے ۔ باقی تما م کیسز کے فیصلے ہو چکے ہیں اور سابق ایم پی اے شو کت بھٹی کی اہلیہ اور بھا ئی فیصل بھٹی اورسابق ایم این اے چو ہدری خور شید زمان کے علاوہ کسی قابل ذکر امیدوار کے کا غذات نامزدگی مسترد نہیں ہو ئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: